بھارت میں چائے والا برانڈ نیو بینز مرسڈیز کا مالک بن گیا

Feb 17, 2023 | 00:23:AM

(ویب ڈیسک)بھارت میں ایم بے ائے کے نام سے مشہور چائے والا پرفل بلور(Prafull Billore)نے اپنی محنت کی کمائی سے ایک کروڑ کی مالیت کی برانڈ نیو لگژری بینز مرسڈیز خرید لی ۔ چائے والا کی اس مرسڈیز کی تصاویرسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں ۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں ایک ایم بی ے کرنے کا خواہش مند نوجوان پرفل بلور نے حال ہی میں سات سیٹوں والی نئی مرسیڈیزخریدی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں ۔پرفل کی کہانی بھی دلچسپ ہے۔پرفل نے 2017 میں ایم بی اے (MBA) کے لیے سی اے ٹی (CAT) کے امتحان میں ناکامی کے بعد اپنا چائے کا سٹال شروع کیا ۔ اس کے بعد سے انہوں نے چائے والا کے نام سے شہرت حاصل کی ۔پرفول بلورحقیقتا ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن ایم بی اے کی تعلیمی ڈگری ہولڈر نہیں ہیں مگر چونکہ وہ احمد آباد کے رہائشی ہیں اس لیے ایم بی ائے یعنی مسٹر بلور احمد آباد کے نام سے مشہور ہیں ۔ایم بی اے چائے والا (MBA Chai Wala) اب سوشل میڈیا کا ایک جانا پہچانا نام بن چکا ہے جس کی کمپنی کے بھارت میں کے 50 سے زیادہ شہروں میں 200 سے زائد آوٹ لیٹس ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: 22اور23فروری کوسرکاری تعطیل کااعلان

مزیدخبریں