راولپنڈی، آبادی میں گھسنے والے چیتاکو8 گھنٹے بعد پکڑ لیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)راولپنڈی کی ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے)کے فیزٹو میں گھسنے والاچیتا ریسکیو آپریشن میں 8 گھنٹے بعد پکڑا گیا، چیتے کو بےہوشی کا انجکشن لگایا گیا تھا،ریسکیو اور وائلڈ لائف مینجمنٹ ٹیم نے 8گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد اسے قابو کر لیا ۔
ریسکیو ذرائع کاکہناہے کہ چیتے کو بے ہوش کر کے پکڑا ہے،چیتا زندہ ہے، چیتے کو بحفاظت اسلام آباد وائلڈ لائف نے ریسکیو کیا ہے،چیتا ایک گھنٹے تک بے ہوش رہے گا،ایک گھنٹے کی مہلت میں چیتے کو جنگل میں آزاد کردیا جائے گا،چیتے کے خوف سے پریشان شہریوں نے 8 گھنٹے بعد سکھ کا سانس لیا۔
View this post on Instagram
چیتے نے مبینہ طور پر وائلڈ لائف کی ٹیم ممبرز سمیت پانچ افراد کو زخمی کیا،ترجمان ریسکیو کاکہناتھا کہ چیتے کے حملہ میں زخمی والے 59سالہ سیکورٹی گارڈ کو ڈسپنسری منتقل کر دیا گیا،زخمیوں میں محمد صادق،وائلڈ لائف کے دو اہلکار رضوان اور سخاوت شامل ہیں،وائلڈ لائف کے دونوں اہلکاروں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ بھی موقع پر موجود رہی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہر یار عارف خان نے تمام کاروائی کو خود مانیٹر کیا۔
View this post on Instagram