گرل فرینڈ کو قتل کرکے لاش فریج میں رکھنے والے ملزم کااعتراف جرم ،حیرت انگیز انکشاف کر دیا

Feb 17, 2023 | 00:43:AM
گرل فرینڈ کو قتل کرکے لاش فریج میں رکھنے والے ملزم کااعتراف جرم ،حیرت انگیز انکشاف کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں نوجوان لڑکی کو قتل کر کے لاش فریج میں رکھنے والے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے، تحقیقات میں حیرت انگیز انکشاف بھی کر دیئے  ۔ 
تفصیلات کے مطابق 24 سالہ ساحل گہلوٹ نے تفتیش کے دوران 25 سالہ گرل فرینڈ ’’نکی یادیو ‘‘کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ساتھ تحقیقات میں انکشاف کیا کہ گرل فرینڈ کو قتل کرنے سے قبل دوستوں کے ساتھ ڈانس پارٹی کی اور پھر گرل فرینڈ کو قتل کیا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی کو قتل کرنے سے پہلے ملزم نے 9 فروری کو گھر والوں کی پسند سے دوسری لڑکی سے منگنی کی،  تقریب میں دوستوں کے ساتھ ڈانس کیا اور خوشی منائی، ملزم منگنی کی تقریب کے بعد نکی یادیو کے گھر گیا، نکی اس کی منگنی سے خوش نہیں تھی، وہ غصے میں آگئی اور لڑکے کو شادی کرنے سے روکنے لگی، اسی دوران گہلوٹ نے مشتعل ہو کر اس کا گلا گھونٹ دیا، سینئر پولیس افسر کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ پریشان تھا کہ نکی سے شادی کرے یا پھر گھر والوں کی پسند کی لڑکی سے، ملزم نے پولیس کو بتایا ہے کہ 9 اور 10 فروری کی درمیانی شب نکی کو قتل کیا۔