آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کی وجہ کیا ہے؟ ماہرین نے بتادیا

Feb 17, 2023 | 09:59:AM

(24نیوز) آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے  کن عادات کی وجہ سے بنتے ہیں اور اسے کیسے ٹھیک کیا جا سکتا ہے؟ جرنل آف ڈرماٹولوجی نے تحقیق میں بتا دیا۔

تحقیق کے مطابق آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے 16 سے 25 سال کی عمر کے لوگوں میں زیادہ پائے جاتے ہیں، جبکہ خواتین میں 81 فیصد سیاہ حلقے زیادہ پائے جاتے ہیں جن میں سے اکثریت گھریلو خواتین کی ہے۔

سیاہ حلقوں کی وجہ:

آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ہونے کی وجوہات مختلف ہیں۔ جن میں جینیات، صحت، عمر اور طرز زندگی شامل ہے۔سیاہ حلقوں کی سب سے عام وجہ نیند کی کمی ہے، جب ہم مکمل نیند نہیں لیتے ہیں، تو ہماری جلد ماند اور زرد نظر آنے لگتی ہے، جس کی وجہ سے سیاہ حلقے مزید نمایاں ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ پانی کی کمی اور الرجی بھی سیاہ حلقوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔

بہت سی چیزیں لوگ سیاہ حلقوں سے چھٹکارے کے لیے استعمال کرتے ہیں، جیسے کہ کوئی کریم، کھیروں کو کیوبز کی شکل میں جماکر لگانا تاہم ان سے چھٹکارے کے لیے اہم یہ ہے کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے، یہ حلقے ہو کیوں رہے ہیں۔

کیونکہ جب آپ کو سیاہ حلقے ہونے کی وجہ معلوم ہو گی، تو آپ اسی حساب سے اس کا علاج کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر یہ جینز کی وجہ سے ہیں تو اچھی اور بہتر نیند اس سے چھٹکارے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

 پانی کا زیادہ استعمال

زیادہ پانی پینا بھی سیاہ حلقوں کی ظاہری شکل کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ہائیڈریٹ رہنا جلد کو تازہ بنا سکتا ہے اور جھریاں بھی نہیں ہونے دیتا۔

ٹوٹکے:

آنکھوں کی کریمیں اور سیرم سیاہ حلقوں کو کم کرنے میں کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔ ایسی مصنوعات استعمال کریں جن میں وٹامن سی، ریٹینول اور کیفین جیسے اجزاء شامل ہوں۔کئی گھریلو ٹوٹکے بھی کچھ لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں لہٰذا انہیں کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، کھیرے کے ٹکڑے، ٹی بیگز، اور کولڈ کمپریسس آنکھوں کے گرد حلقوں اور سوجن کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں