روپیہ مزید تگڑا،ڈالرساڑھے 14 روپے سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)روپیہ مزید تگڑا اور ڈالر کمزور ،انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 13 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 263 روپے سے بھی نیچے آگیا۔
انٹربینک میں ڈالر 264.38 روپے سے کم ہوکر 262.25روپے تک گرگیا ،3 فروری کو انٹربینک میں ڈالر 276.58 روپے پر تھا ؒ3 فروری سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 14 روپے 33 پیسے سستاہوچکا ہے۔
ماہرین کے مطابق برآمدات کی مد میں ڈالر موصول ہونے پر روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے ۔برآمدات کی مد میں ڈالر کے انفلوز آنے سے روپے کی قدر میں بہتری ہورہی ہے ،14 ہفتوں کے بعد اسٹیٹ بینک کے زخائر میں 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ،آئی ایم ایف سے پروگرام بحال ہونے کے بعد روپے کی قدر میں استحکام آئے گا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت آغاز ہوا ہے،100انڈیکس میں 88پوأنٹس کااضافہ،100انڈیکس 41166پرٹریڈہونےلگا۔
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 ہفتوں کی مسلسل کمی کے بعد ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 10 فروری کو ختم ہوئے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 16 کروڑ 26 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔
ضرور پڑھیں :سونا پھر سے مہنگا، قیمت جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائیں گے
مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 فروری تک 8 ارب 70 کروڑ ڈالر رہے۔14 ہفتوں تک مسلسل کم ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ ریکارڈ اضافہ ہے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10 فروری تک 3 اعشاریہ 19 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 11 اعشاریہ 36 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.50 ارب ڈالر رہے۔