(در نایاب) ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی سفارش پر چئیرمین نیب نے پرویزالہی پر کرپشن الزامات سمیت اہم انکوائریوں کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کر دی۔ چودھری پرویز الہٰی کو نیب کی جانب سے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی سفارش پر چیئرمین نیب نے اہم انکوائریز کی منظوری دی۔ نیب لاہور نے سابق ایکسین ہائی وے رانا اقبال کے الزامات پر انکوائری شروع کی۔