ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھپلا، سابق وفاقی وزیر کا بیٹا اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن نے سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کے بیٹے کے خلاف انکوائری کو ری اوپن کردیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد بدعنوانی راولپنڈی نے عامر کیانی کے بیٹے فہد کیانی کو انکوائری کے لیے طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا، تاہم اس کے باوجود فہد کیانی اینٹی کرپشن میں پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کا فون بھی بند ہے۔
ضرور پڑھیں :پرویزالہی پر کرپشن الزامات سمیت اہم انکوائریوں کی منظوری
عامر کیانی کے بیٹے کے خلاف انکوائری 578/E، ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پر 2020ء میں شروع ہوئی، جسے اب ری اوپن کردیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق انکوائری کے لیے فہد کیانی کو 17 فروری کو طلب کیا گیا جو تاحال پیش نہیں ہوئے۔