(24 نیوز )ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافے کی فہرست جاری کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 2.89 فیصد اضافہ ہوا جس سے مہنگائی کی شرح 38.42 فیصد ہوگئی۔سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 39.41 فیصد ہوئی۔
ضرور پڑھیں:روپے نے ڈالر کو مزید بے قدر کردیا
ایک ہفتے میں پیٹرول 20 روپے 74 پیسے فی لٹر ،گھی 43 روپے 96 پیسے فی کلو ، کیلے 11 روپے 53 پیسے فی درجن ، چکن 31 روپے 11 پیسے فی کلو ، ڈیزل 17 روپے 11 پیسے فی لٹر ،سگریٹ کی ڈبی 7 روپے 29 پیسے ،چاول 4 روپے 50 پیسے ، سادہ بریڈ 3 روپے 6 پیسے ، دال ماش ، دہی ، مٹن ، بیف چینی اور دال مسور بھی مہنگی ہوئی ،رواں ہفتے 5 اشیاء سستی جبکہ 12 کی قیمتیں برقرار رہیں ۔