84 کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن پر ایف آئی اے میں طلبی ،فرح گوگی کے وکیل نے جواب جمع کر ادیا

Feb 17, 2023 | 18:03:PM

(24 نیوز)84 کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن پر ایف آئی اے میں فرح گوگی اور جمیل گجر کو کال اپ نوٹس کا معاملہ،  وکیل نے جواب جمع کرا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق فرح گوگی اور احسن گجر کے وکیل اظہر صدیق آج ایف آئی اے کال اپ نوٹس کا جواب جمع کروایا،فرح گوگی اور احسن گجر بیرون ملک موجود ہے وہ آج ایف آئی پیش نہیں ہونگے، ایف آئی اے نے دونوں کے اکاونٹ میں مشکوک ٹرنزیکشن کے حوالے سے انہیں  طلب کر رکھا ہےْ۔

واضح رہے کہ ایف آٸی اے نے 84کڑور کے مشکوک ٹرنزکشن کے حوالے سے کال اپ نوٹس جاری کر رکھا تھا،احسن گجر کے اکاونٹ سے 22 کڑور اور فرح گوگی کے اکاونٹ سے 84 کڑور کی مشکوک ٹرنزکشن سامنے آئی  تھی ۔

مزیدخبریں