سکھر میں بھی پیپلز بس سروس کا آغاز کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ حکومت کی جانب سے صوبے کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی پیپلز بس سروس کا آغاز کردیا گیا.
سکھر میں بس سروس کا آغاز صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، اویس قادر شاہ، ایم این اے نعمان اسلام شیخ اور سابق میئر ارسلان اسلام شیخ نے کیا.
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 10 بسیں شہر اور گردونواح کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے مد نظر 50 روپے کرایہ مختص کیا گیا ہے۔
سابق میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کا کہنا تھا کہ جدید طرز پر مبنی 25 سٹر بس میں سینٹرل اے سی اور ایل ای ڈیز سمیت دیگر سہولیات بھی شامل ہیں،پیپلز بس سروس میں خواتین کی الگ سیٹیں ہیں جبکہ معذور افراد وہیل چیئر سمیت سفر کرسکتے ہیں.