اپنا گھر ہر انسان کا بنیادی حق ہے،وزیراعلیٰ کا ہاﺅسنگ ایجنسی کے بورڈ کی تشکیل نوکا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے بورڈ کی جلدازجلدتشکیل نوکا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ اپنا گھر ہر انسان کا بنیادی حق ہے،اخوت کے اشتراک سے5 مرلے سے کم اراضی پر گھر بنانے کیلئے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب، سیکرٹری ہاؤسنگ، ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں چیف منسٹر لو کاسٹ ہاؤسنگ سکیم پراجیکٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے بورڈ کی جلدازجلدتشکیل نوکا حکم دیدیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کم آمدن والے افراد کیلئے ہاؤسنگ لون کا حصول آسان بنانے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ پنجاب نے کم آمدن والے افراد کو ہاؤسنگ لون کے اجرا کیلئے قابل عمل پلان طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان ٹاس کا فیصلہ ہو گیا
اجلاس میں اخوت کے ذریعے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی اور دیگر سکیموں کیلئے چھوٹے ہاؤسنگ لون کے اجرا پر غورکیاگیا، اس کے علاوہ اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے ذریعے گھر بنانے کیلئے 80 کروڑ روپے کے آسان قرضے دینے کے امور کا جائزہ لیاگیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپنا گھر ہر انسان کا بنیادی حق ہے،کم آمدن والے لوگو ں کو گھر بنانے کیلئے آسان قرضے دینے سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی،اخوت کے اشتراک سے5 مرلے سے کم اراضی پر گھر بنانے کیلئے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے ذریعے 20 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کی سوفیصد ریکوری خوش آئند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی کی ٹیم میں بڑی تبدیلی، بابراعظم نے اہم بیان دیدیا