1.8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ،اعجازالحق کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجازالحق کو 1.8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ پر ایف آئی اے نے طلب کر لیا۔
اعجازالحق کو ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس،اعجاز الحق پر آمدنی سے زیادہ اثاثے رکھنے کا الزام ہے،اعجازالحق پر 1.8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہو رہی ہیں،اعجاز الحق کا کیس نیب کی جانب سے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا،ایف آئی اے نے اعجازالحق کو 21 فروری کو فیصل آباد آفس میں پیشی کا کہا ہے۔
اعجاز الحق کی تفتیش جوائنٹ انکوائری ٹیم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ،50 روپے کرایہ مختص