گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

Feb 17, 2023 | 18:59:PM

(24نیوز)گاڑی کے شوقین افراد کیلئے بری خبر،ہنڈا اٹلس کار پاکستان کمپنی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

ہنڈا اٹلس کار پاکستان کمپنی کے  اعلامیہ  کے مطابق  روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت بڑھنے کے منفی اثرات ہوئے ،تبدیل ہوتے کاروباری حالات کے بھی منفی اثرات ہورہے ہیں ،سیلز ٹیکس میں اضافے سے بھی گاڑیوں کی قیمت بڑھی ہے ،ہنڈا اٹلس کار نے مختلف ماڈلز پر 2 لاکھ 50 ہزار سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ۔
سٹی منیول 1.2 کی قیمت 2.50 لاکھ روپے اضافے سے 45 لاکھ 79 ہزار روپے ہوگئی،سٹی ماڈل 1.2 سی وی ٹی دو لاکھ 60 ہزار روپے اضافے سے 47 لاکھ 29 ہزار روپے کی ہوگئی ،سٹی 1.5 سی وی ٹی 3 لاکھ روپے اضافےسے 54 لاکھ 19 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیںپٹرول کی قیمتوں میں اضافہ،50 روپے کرایہ مختص

بی آر وی سی وی ٹی 3 لاکھ روپے اضافے سے 59 لاکھ 49 ہزار روپے پر پہنچ گئی،سوک 1.5 سی وی ٹی 4.50 لاکھ روپے اضافے سے 77 لاکھ 79 ہزار روپےمیں ملے گی۔ 
سوک اوریل 1.5  سی وی ٹی 5 لاکھ روپے اضافے سے 80 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی ،سوک ماڈل آر ایس 5.50 لاکھ روپے مہنگی ہوکر 91لاکھ 99 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔

مزیدخبریں