عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز، دانیہ شاہ کو رہا کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )عامر لیاقت کی وائرل ویڈیوز کے کیس میں عدالت نے دانیہ شاہ کو رہا کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کی وائرل ویڈیو کیس میں دانیہ شاہ کو رہا کردیا گیا۔مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو ویمن جیل کراچی سے ضمانت پر رہا کیا گیا۔دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے پیکا ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج ہے، ملزمہ دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر نے درج کروایا۔
ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو لودھراں سے 15 دسمبر کو گرفتار کیا تھا، دانیہ شاہ جیل سے رہائی کے بعد اپنے آبائی گاؤں لودھراں واپس چلی گئی۔ٹرائل کورٹ نے دانیہ شاہ کے کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ جولائی 2022 میں ایف آئی اے میں عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ’دانیہ شاہ نے اپنی والدہ اور لالچی گینگ کے ساتھ مل کر میرے بابا عامر لیاقت کو پیسوں کے لالچ میں بلیک میل کیا، ان کی نامناسب ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔‘
درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ ’ویڈیوز اتنی وائرل ہوئیں کہ میرے بابا عامر لیاقت شدید اذیت اور ڈپریشن میں رہنے لگے تھے اور انہوں نے گوشہ نشینی اختیار کر لی تھی۔ دانیہ اور ان کی والدہ دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر گینگ چلا رہی ہیں۔ چند ماہ کی شادی میں انہوں نے کروڑوں روپے اینٹھ لیے۔‘