(24نیوز)وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شارع فیصل کراچی پر واقع پولیس ہیڈ آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا اپنے مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ سندھ پولیس پہلے بھی دہشتگردی کو کچل چکی ہے،پورا یقین ہے کہ دوبارہ دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے، ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،سماج دشمن عناصر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔