(رانا آذر) کرکٹ کا سب بڑا میلہ سجنے کو تیار، تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، قذافی سٹیڈیم روشنیوں سے سج گیا، کرکٹ شائقین کانٹے دار مقابلے دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں، ایسے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی رات گئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے اور میگا ایونٹ کی حتمی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کی گرینڈ افتتاحی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر نے افتتاحی تقریب کے انتظامات کے بارے بریفنگ دی، چیئرمین پی سی بی نے افتتاحی تقریب کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا اور سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی سہولت کے انتظامات کا مشاہدہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9 کے آفیشل انتھم ’کھل کے کھیل‘ کے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کے ریکارڈ
محسن نقوی نے پورے سٹیڈیم کا وزٹ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب کے لئے بہترین اور فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، شائقین کرکٹ افتتاحی تقریب سے بھر پور محظوظ ہوں گے، پی ایس ایل پاکستان کی پہچان ہے، اسے مزید اوپر لے کر جانا ہے۔