معروف بھارتی اداکارہ کویتا چوہدری چل بسیں 

Feb 17, 2024 | 10:23:AM

(ویب ڈیسک) بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کویتا چوہدری دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 67 سالہ کویتا چوہدری کینسر میں بھی مبتلا تھیں اور ان کا علاج جاری تھا۔ اداکارہ کو کینسر کے علاج کے دوران ہی دل کا دورہ پڑا۔

معروف اور سینئر اداکارہ کویتا چوہدری کی اچانک موت نے بھارتی ٹی وی انڈسٹری کو سوگوار کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:   ملک کے بالائی علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان 

واضح رہے کہ اداکارہ کو بھارتی ٹی وی کے معروف ڈراموں ’اڑان‘ اور ’آئی پی ایس ڈائریز‘ سے شہرت حاصل ہوئی۔ کویتا چوہدری کو ڈرامہ شائقین کی جانب سے خاتون پولیس افسر کے کردار میں بے حد سراہا گیا تھا۔

مزیدخبریں