(ویب ڈیسک)گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر،پاکستانی کار سازکمپنی سازگار انجینئرنگ نے انتہائی شاندار الیکٹرک گاڑی ”اورا3“پاکستان میں متعارف کروا دی ہے۔
ora3گاڑی چینی کارساز کمپنی گریٹ وال موٹرز(جی ڈبلیو ایم) کی تیار کردہ ہے، اس گاڑی کی قیمت 89لاکھ 99ہزار 999روپے ہے۔
سازگار انجینئرنگ کمپنی کے مطابق گاڑی کی بکنگ آئندہ چند دن میں شروع ہو جائے گی،اس کی بکنگ 30سے 50لاکھ روپے میں کروائی جا سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ سیاسی انتقام نہیں،سب کیلئے معافی ،عمران خان کا جیل سے پیغام
بکنگ کروانے کے بعد گاڑی تین سے چار ماہ میں ڈیلیورہو گی،سنگل چارجنگ پر گاڑی 310 سے 400 کلومیٹر تک فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
کمپنی کے مطابق اس میں 47.78 کلو واٹ آور لیتھیم آئن فاسفیٹ بیٹری نصب کی گئی ہے، یہ ایک فرنٹ وہیل ڈرائیو گاڑی ہے جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار160کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
یاد رہے کہ کچھ دن قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافہ بھی کیا تھا ۔