(24نیوز)جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا گیا ہے، انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔
ترجمان قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر صدارت پارٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلس شوریٰ شریک ہوئے، اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے مستعفی ہونے کے فیصلے پر غور کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مرکزی مجلس شوری نے متفقہ طور پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفی مسترد کر دیا، اجلاس کے شرکاء نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔
قیصر شریف کا مزید کہنا تھا کہ امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے، انتخابات میں ناکامی امیر جماعت کی نہیں دھاندلی کی وجہ سے ہوئی، انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، چیف الیکشن کمیشن فوری استعفیٰ دیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی نشست پر تشریف لے آئے ہیں،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی صدارت میں اجلاس جاری ہے،سراج الحق کچھ دیر میں مرکزی مجلس شوری سے خصوصی خطاب کریں گے ۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شکست سے دلبرداشتہ یا کوئی اور وجہ؟،اہم سیاسی شخصیت پارٹی صدارت سے مستعفی