ڈونلڈ ٹرمپ پر بھاری جرمانہ، 3 سال پابندی کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نیویارک کی مقامی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 35 کروڑ 49 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کرتے ہوئے نیویارک میں کاروبار کرنے پر 3 سال پابندی کی سزا سنا دی۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قرض دہندگان کو دھوکہ دینے کیلئے اپنی مجموعی مالی حیثیت(نیٹ وَرتھ) غلط بتانے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویارک کے ایک جج جسٹس آرتھر اینگورون نے یہ فیصلہ گزشتہ روز سنایا جس سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ریئل سٹیٹ ایمپائر کو ایک بڑا قانونی دھچکا پہنچا ہے۔
نیویارک کے اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز کے ذریعے دائر کروائے گئے مقدمے میں ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ ایک دہائی سے بینکرز کو بہتر قرض لینے کے لیے بے وقوف بنانے کے لیے اپنی مجموعی مالیت میں سالانہ تین اعشاریہ چھ بلین ڈالر کا اضافہ ظاہر کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر سراج الحق کااستعفیٰ مسترد کر دیا
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام کی تردید کی ہے اور اس مقدمے کو ایک منتخب ڈیموکریٹ رہنما جیمز کا سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جسٹس آرتھر اینگورون کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔