(ویب ڈیسک ) کمشنر راولپنڈی علی چٹھہ کے دھاندلی کے اعترافی بیان کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کی جانب سے علی چٹھہ کے الزامات کی انکوائری کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ اُن کا ہدایت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کمشنر کے الزامات کی آزادانہ انکوائری کروائی جائے اور الزامات سے متعلق اصل حقائق کو سامنے لایاجائے ۔
یہ بھی پڑھیں ؛ الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف، کمشنر راولپنڈی مستعفی ہو گئے