(ویب ڈیسک)پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ گرفتار کرلیا۔
سلمان اکرم راجہ جیل روڈ پر الیکشن میں دھاندلی کیخلاف احتجاج کررہے تھے ,پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو منتشر کردیااور بعد ازاں جب سلمان اکرم راجہ پہنچے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دے رکھی تھی ,اسی سلسلے میں پی ٹی آئی کا احتجاج جیل روڈ پر بھی چل رہاتھا جس میں تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ بھی پہنچے تھے ۔