عامر خان کی فلم 'دنگل' کی اداکارہ سوہانی بھٹناگر چل بسیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارعامر خان کی سُپر ہٹ فلم ‘دنگل’ میں اُن کی بیٹی ببیتا کماری کے بچپن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سوہانی بھٹناگر 19 سال کی عمر میں چل بسیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ عرصہ قبل 19 سالہ اداکارہ سوہانی بھٹناگر کی ٹانگ میں فریکچر ہوا تھا جس کے علاج کے لیے اُنہوں نے دوائیاں لی تھیں، ان دوائیوں نے اداکارہ کی صحت پر منفی اثر ڈالا جس کے بعد اُن کے پورے جسم میں پانی بھر گیا تھا۔
Dangal Actor Suhani Bhatnagar passes away at the age of 19
— HITHOT News (@hit_hot_tv) February 17, 2024
•
•
Follow for more latest news:- @hit.hot.news
•
•#danagal #suhanibhatnagar #rip #passes #sadnewstoday #died #unforgettable #omshanti #latestnews #shocking pic.twitter.com/hNrbOfmeUg
سوہانی بھٹناگر کو تشویشناک حالت میں دہلی کے ممتاز آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اداکارہ کا علاج جاری تھا لیکن اُن کی طبیعت سنبھل نہ سکی جس کے بائث وہ آج صبح چل بسیں۔ اداکارہ کی اچانک موت پر بھارتی مداح اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: کمشنر راولپنڈی نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا
واضح رہے کہ دنگل 23 دسمبر 2016 کو ریلیز کی گئی تھی، یہ فلم ناصرف ہندی بلکہ تیلگو اور تامل زبانوں میں بھی ریلیز ہوئی تھی، ریلیز کے فوراً بعد یہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم بن گئی تھی۔
دنگل کے بعد سوہانی نے اداکاری سے وقفہ لے لیا تھا کیونکہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دینا چاہتی تھیں، دنگل کی ہدایتکاری نتیش تیواری نے کی جبکہ عامر خان اور کرن راؤ نے پروڈیوس کیا تھا۔