آج خودکشی کی کوشش کی پھر سوچا کیوں نہ عوام کے سامنے یہ سب رکھوں، کمشنر راولپنڈی

Feb 17, 2024 | 16:03:PM
آج خودکشی کی کوشش کی پھر سوچا کیوں نہ عوام کے سامنے یہ سب رکھوں، کمشنر راولپنڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) انتخابات میں 13 ایم این ایز کو دھاندلی سے جتوانے کا انکشاف کرنے والے کمشنر راولپنڈی کا   کہنا ہے کہ آج نماز فجر کے بعد خودکشی کی کوشش کی  ۔ 

تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ  کا کہنا ہے کہ انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، دھاندلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ  بہت زیادہ پریشر تھا، میں نے آج صبح فجر کی نماز کے بعد خود کشی کرنے کی بھی کوشش کی لیکن پھر میں نے سوچا کہ کیوں نہ عوام کے سامنے یہ ساری چیزیں رکھوں ، میں خود حرام کی موت کیوں مروں ، میں اس قرب سے گزر رہاہوں ، بیوروکریسی سے گزارش ہے کہ سیاسی لوگوں کیلئے کوئی غلط کا م نہ کریں۔ 

اپنے اعتراف میں علی چٹھہ کا کہناتھا کہ میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتاہوں ، میں انتخابی دھاندلی پر اپنےآپ کو پولیس کے حوالے کر تاکے حوالے کرتاہوں، میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے ، ہم نے ہارے ہوئے امیدواروں کو 50 ، 50 ہزار کی لیڈمیں تبدیل کر دیا۔ کمشنر راولپنڈی کا کہناتھا کہ جتنے بھی اتنظامی ادارے ہیں جس میں پولیس اور الیکشن کمیشن کا عملہ ہے وہ بھی اس دھاندلی میں ملوث ہیں ، ہم نے انتخابی نتائج تبدیل کیئے ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے 14 حلقوں میں دھاندلی کی گئی، میں پوری طرح ملوث ہوں اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہاہوں ۔

 ان کا کہناتھا کہ میں الیکشن ٹھیک نہیں کروا سکا ، اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہاہوں ، میں نے جو غلط کام کیاہے ، راولپنڈی کے 13 ایم این اے کی نسستوں پر ہارے ہوئے لوگوں کو جتوایا ہے ،لوگوں کی 70 ہزار کی لیڈ کو شکست میں تبدیل کیا ہے ، آج بھی ہمارے لوگ بیٹھ کر جعلی مہریں لگا رہے ہیں، میں اپنے تمام ریٹرننگ افسران سے معذرت چاہتاہوں جو میرے ماتحت کام کر رہے تھے ، جو بیچارے رو رہے تھے جب میں انہیں یہ کام کرنے کیلئے کہہ رہا تھا ، وہ نہیں کرنا چاہ رہے تھے ، میں نے جو غلط کام کیاہے مجھے راولپنڈی کے کچہری چوک پر پھانسی دی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اطلاعات نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کو ڈرامہ قرار دیدیا