(24 نیوز) ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر دھاندلی کا اعتراف کریں اور مستعفی ہوجائیں۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات جماعت اسلامی کے موقف کی تائید ہے، چیف الیکشن کمشنر دھاندلی کا اعتراف کریں اور مستعفی ہوجائیں، امید ہے وقت گزرنے کے ساتھ مزید انکشافات بھی سامنے آئیں گے، جماعت اسلامی نے دس فروری کو ہی کمیشن کا مطالبہ کیاتھا،جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس منصورہ میں جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ معطل، نوٹیفکیشن جاری
قیصر شریف کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں انتخابی دھاندلیوں کے خلاف قوم کو اضح ایجنڈا دیں گے، جماعت اسلامی انتخابی نتائج کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائے گی، امیر جماعت اسلامی کل سہ پہر 3 بجے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔