کمشنر راولپنڈی کے بیان کی کوئی قانونی یا آئینی حیثیت نہیں: حنا پرویز بٹ

Feb 17, 2024 | 18:50:PM

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے کے تعلقات پراپرٹی ٹائیکون اور پی ٹی آئی سے ڈھکے چھپے نہیں، ان کے بیان کی کوئی قانونی یا آئینی حیثیت نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے انتخابات میں دھاندلی کے اعترافی بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا، انہوں نے اپنے پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’راولپنڈی کمشنر جس کے تعلقات پراپرٹی ٹائیکون اور پی ٹی آئی سے ڈھکے چھپے نہیں، ان کے بیان کی کوئی قانونی یا آئینی حیثیت نہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان نے اہم بیان جاری کردیا 

اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں رہنما مسلم لیگ ن حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ’’کمشنر راولپنڈی کی جانب سے دیا گیا بیان سیاسی ہے، ان کے پراپرٹی ٹائیکون کے ساتھ رابطے اور پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ تعلقات ہی اس بیان کی وجہ ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’وہ صرف انتخابی نتائج کو متنازح بنانا چاہتے ہیں کیونکہ وہ فتنہ خان کے ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں۔‘‘

مزیدخبریں