وزیر اعظم کی شہریوں سے انتخابات کے حوالے سے صبر وتحمل سے کام لینے کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا انتخابات سے متعلق شہریوں کو صبر و تحمل کی درخواست کی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ انتشار، تشدد اور مہم جوئی کے بجائے قانونی فورمز پر جائیں، عدالتیں انصاف دینے کیلئے تیار ہیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے جنہیں خدشات ہیں وہ قانونی فارمز پر جائیں ہماری عدالتوں انصاف دینے کیلئے تیار ہیں ،کسی قسم کے انتشار، تشدد اور مہم جوئی قابل قبول نہیں قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ، اس نازک وقت میں انتشار برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام کو انتشار پر اکسانہ صرف دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرتا ہے، نگراں حکومت صبر و تحمل کی درخواست کرتی ہے، کیونکہ سیاسی جماعتیں وفاقی اور صوبائی دونوں سطحوں پر جمہوری روایات اور اصولوں کے مطابق حکومتیں بنانے کے لیے مشاورت میں مصروف ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ یہ عمل باہمی افہام و تفہیم اور احترام کے ساتھ جلد از جلد اختتام پذیر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ پی کے 106 سے نومنتخب آزاد امیدوار ہشام انعام اللہ ن لیگ میں شامل