پی ایس ایل 9: لاہور قلندرزکے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری

Feb 17, 2024 | 19:42:PM
پی ایس ایل 9: لاہور قلندرزکے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) پی ایس ایل 9 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 196 رنزکا ہدف دے دیا جس کے تعاقب میں اسلام آیاد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے افتتاحی میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے 195 رنز بنائے جس کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

لاہور قلندرز کے اوپننگ بلے باز فخر زمان 12 گیندوں پر 13 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے جبکہ دوسرے بلے باز صاحبزادہ فرحان جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچری کر کے آؤٹ ہوئے، رسی ونڈر ڈسن 71 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ عبداللہ شفیق نے 28 اور ڈیوڈ ویزے نے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹامل میلز 4 اوورز میں 45 رنز دے کر 2 وکٹوں کے ساتھ نمایاں بولر رہے جبکہ نسیم شاہ اور کپتان شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب مکمل، کون کونسے فنکاروں نے پرفارم کیا؟

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، کپتان شاداب خان نے ناقابلِ شکست 74 اور آغا سلمان نے ناقابلِ شکست 64 اور اوپنر ایلکس ہیلز نے 36 رنز سکور کئے، بہترین بلے بازی اور عمدہ بولنگ کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان اور سلمان فیاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، کپتان شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف سمیت دیگر بولرز کوئی بھی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

 قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا، اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان شاداب خاب نے ٹاس جیت لیا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے اس میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے ٹائٹل کے دفاع کا مایوس کن آغاز کیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے میگا ایونٹ میں کم بیک کرتے ہوئے جیت سے شروعات کی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں سپیڈ سٹار نسیم شاہ اور ان کے بھائی عبید شاہ پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔