کمشنر راولپنڈی نے 2013 الیکشن کی یاد تازہ کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے انتخابات میں دھاندلی کے اعترافی بیان نے 2013 کی یاد دلا دی۔
کمشنر راولپنڈی نے 2013 الیکشن کی یاد تازہ کر دی، اس وقت بھی ایک ایڈیشنل سیکرٹری افضل خان نے الیکشن کی شفافیت پر الزامات لگائے تھے، بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان تب بھی افضل خان کے بیانات کو اپنے بیانیے کی جیت کہتے تھے، بعد میں افضل خان نے الیکشن کمیشن اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پر لگائے گئے دھاندلی کے الزامات پر غیر مشروط معافی مانگ لی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں دھاندلی کس کے کہنے پر کی ؟ کمشنر راولپنڈی کا پولیس حراست میں اہم بیان سامنے آگیا
جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی نے ان الزامات پر افضل خان کے خلاف دوکروڑ روپے ہرجانے کا دعوی بھی دائر کیا تھا، افضل خان کی طرف سے غیر مشروط معافی مانگی گئی جس پر الیکشن کمیشن پنجاب کے ممبر ریاض کیانی نے اُنھیں معاف کردیا تھا۔