(24 نیوز) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی پر ایک دن میں سب سے مسافروں کے سفر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’الحمدللہ! پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے ایک دن میں سب سے زیادہ مسافروں کو لے جانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، 12 فروری 2024 کو، 9 لاکھ 45 ہزار 899 مسافروں نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (PMTA) پر سواری کی، جس نے محکمے کی کارکردگی اور بے پناہ صلاحیت کو ظاہر کیا، واقعی یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: کمشنر راولپنڈی کا دھاندلی کا الزام، الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کر لیا
دوسری جانب اسی دن (یعنی 12 فروری 2024) اورنگ لائن ٹرین پر بھی ایک دن میں سب سے زیادہ مسافروں کے سوار کا ہونے بھی ریکارڈ بنا، سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ پیغام میں اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اورنج لائن نے 12 فروری 2024 کو ایک دن میں سب سے سواریوں کو سفری سہولیات دینے کا ریکارڈ قائم کیا ہے، اس دن کل 2 لاکھ 77 ہزار 873 مسافروں نے اورنج لائن پر سفر کیا۔