آمنہ عروج اورحسن شاہ سمیت دیگرملزمان کیخلاف کیس کی سماعت آج ہو گی

Feb 17, 2025 | 10:15:AM
آمنہ عروج اورحسن شاہ سمیت دیگرملزمان کیخلاف کیس کی سماعت آج ہو گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین)ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغواء برائے تاوان کیس کی  ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگرملزمان کیخلاف کیس کی سماعت آج ہو گی۔

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغواء برائے تاوان کیس میں عدالت نےپراسیکیوشن کےگواہان کوشہادت قلمبندکرانےکیلئےطلب کررکھاہے،مدعی مقدمہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمان مقدمہ کی پیروی کیلیے پیش ہوں گے۔

آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا جائے گا،خلیل الرحمان قمر کی جانب سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہونگے،مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حضرت لعل شہباز قلندر کا 3 روزہ عرس آج سے شروع

عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کیس پر سماعت کریں گے۔