مرغی کا گوشت پھر مہنگا،قیمت میں حیران کن اضافہ

Feb 17, 2025 | 10:56:AM
 مرغی کا گوشت پھر مہنگا،قیمت میں حیران کن اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں کی اونچی پرواز  کا سلسلہ جاری ہے،قیمت پھر بلند ہو گئی۔

لاہور میں  برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کا مزید اضافہ ہو گیا جس کےبعد برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت595روپےکی بلندترین سطح پرپہنچ گئی، صافی گوشت 690 سے 700 روپے فی کلوگرام تک فروخت کیا جارہا ہے۔

برائلر تھوک میں 397 اور پرچون میں 411 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

منڈی میں برائلر مرغی کی اضافی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔زندہ برائلر 20 روپے فی کلوگرام مہنگا فروخت کیا جارہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: کاروباری ہفتہ کاپہلا روز، روپیہ کا ڈالر کو زور دار دھچکا