ظہیر خان کے ٹاپ 5 باؤلرز میں 2 پاکستانی شامل

Feb 17, 2025 | 12:04:PM
ظہیر خان کے ٹاپ 5 باؤلرز میں 2 پاکستانی شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق بھارتی فاسٹ بولر ظہیر خان نے اپنے ٹاپ 5 ون ڈے بولرز کا انتخاب کیا ہے جن میں 2 پاکستانی فاسٹ بولرز بھی شامل ہیں۔

ظہیر خان نے ٹاپ 5 بولرز بتائے ہیں لیکن حیران کن طور پر اس فہرست میں جسپریت بمراہ شامل نہیں ہیں۔

اپنے ٹاپ 5 ون ڈے بولرز کی فہرست میں ظہیر خان نے وسیم اکرم، آسٹریلیا کے گلین میک گراتھ، وقار یونس، سری لنکن چمندا واس اور  جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین کے ناموں کا ذکر کیا۔

مزید پڑھیں:چیمپئنزٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم کیلئے اچھی خبر

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ظہیر خان نے کہا میرے ارد گرد بہت سے بین الاقوامی گیند باز رہے ہیں جو واقعی اچھا اثر ڈالتے تھے، واضح طور پر وسیم اکرم ان ناموں میں سے ایک ہے جو اس فارمیٹ کے بادشاہ تھے اور کیا زبردست یارکر پھینکتے تھے، ون ڈے کے وہ ایک عظیم گیند باز رہے ہیں۔