ڈمپر حادثات پر گورنر سندھ کا وزیر اعلیٰ کو خط

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شہر میں بڑھتے ٹریفک حادثات پر وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیاہے۔
ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر،ٹرک اور واٹرٹینکرز ڈرائیوروں کی لاپرواہ ڈرائیونگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ چند مہینوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور حادثات میں نمایاں اضافہ ہوا۔
گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ کو چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا کمیشن تشکیل دینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ کمیٹی وجوہات کی نشاندہی کرے اور ذمہ داروں کا تعین کرے، آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی بنانا ضروری ہے۔
مزیدپڑھیں:سیہون حادثے پر پنجاب حکومت نے سیاست کرنے کی کوشش کی: شرجیل میمن
کامران ٹیسوری نے اپنے خط میں کہا ہےکہ اس وقت عوام میں شدید بے چینی اور تحفظات پائے جاتے ہیں، حکومت سے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی استدعا کرتا ہوں تاکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے