78 ویں بافٹا ایوارڈز: ہالی ووڈ فلم"کونکلیو"نے میلہ لوٹ لیا

کونکلیو نے بہترین فلم،بہترین اسکرین پلے اور بہترین ایڈیٹنگ کے ایوارڈزاپنے نام کیے

Feb 17, 2025 | 13:13:PM
78 ویں بافٹا ایوارڈز: ہالی ووڈ فلم
کیپشن: بافٹاایوارڈز کے فاتحین
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)لندن میں سجنے والے بافٹا ایوارڈزمیں ہالی ووڈ فلم"کونکلیو"نے میلہ لوٹ لیا۔

78 ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز کی تقریب میں ہالی ووڈ ستاروں کی چمک نے چار چاند لگا دیئے،اس موقع پر فلم "کونکلیو" اور"دی بروٹلسٹ" نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

"کونکلیو" نے بہترین فلم، بہترین برطانوی فلم، بہترین اسکرین پلے اور بہترین ایڈیٹنگ کے ایوارڈزاپنے نام کیے۔

 فلم "دی بروٹلسٹ" نے بھی 4 ایوارڈز اپنے نام کیے جن میں بہترین ہدایت کار، بہترین اداکار، بہترین اوریجنل اسکور اور  بہترین سنیما ٹو گرافی کے ایوارڈز شامل ہیں۔

اداکارہ مکی میڈیسن نے فلم "انورا" میں اپنی شاندار کارکردگی پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا جس نے سب کو حیران کر دیا۔