کراچی :جماعتِ اسلامی کا جمعہ کو احتجاج کا اعلان

Feb 17, 2025 | 14:00:PM

(24 نیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، جمعہ کو شہر میں احتجاج کریں گے۔

انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حادثات سے متعلق پٹیشن دائر کی ہے، ہیوی ٹریفک کے حادثات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ شہر میں روڈ سیفٹی قانون پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، ایک طرف اوور لوڈنگ ہے تو دوسری طرف ناتجربہ کار ڈرائیور ہیوی ٹریفک چلا رہے ہیں۔

منعم ظفر نے کہا شہر سے ٹینکر مافیا کا خاتمہ کب ہو گا؟ اس شہر میں کسی کو نہیں پتہ، کراچی کے شہری ٹیکس بھی دیں اور پھر بھی پانی بھی خرید کر پیتے ہیں۔

 امیرِ جماعتِ اسلامی نے اعلان کیا کہ جمعہ کو شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کریں گے۔

مزیدخبریں