چیمپیئنز ٹرافی سے قبل گوتم گمبھیر اور سلیکٹرز میں جھگڑا

Feb 17, 2025 | 14:08:PM
چیمپیئنز ٹرافی سے قبل گوتم گمبھیر اور سلیکٹرز میں جھگڑا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور کرکٹ بورڈ کے سلیکٹر اجیت اگرکر درمیان ٹیم کی سلیکشن پر سخت جملوں کے تبادلے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم سلیکشن میٹنگ کے دوران اس بات پر سخت بحث ہوئی کہ وکٹ کیپر کون ہونا چاہئے اور کیا شریاس ایر کو ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیئے یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق سلیکشن میٹنگ میں اس بات پر سخت بحث ہوئی کہ آیا شریاس ایر کو ٹیم میں رکھنا ہے اور بیک اپ وکٹ کیپر کون ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:چیمپئینز ٹرافی: گوتم گمبھیر منافق انسان،سابق بھارتی کرکٹر نے تنقید کے نشتر چلا دئیے

بھارتی میڈیا کے مطابق کے ایل راہول نے انگلینڈ کے خلاف تینوں میچز میں کھیلا، لیکن دوسری چوائس وکٹ کیپر رشبھ پنت کو کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ گوتم گوتم گمبھیر نے کے ایل راہل کو چیمپیئنز ٹرافی میں بطور وکٹ کیپر فرسٹ چوائس منتخب کیا ہے جبکہ رشبھ پنت کو انہوں نے ٹیم میں وکٹ کیپر کھلانے کی مخالفت کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ 19 فروری کو کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوں گے۔ وہیں دوسری جانب چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہے۔ بلیو شرٹس ایونٹ کے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔