ٹک ٹاکر نا بنیں:سرکاری ملازمین پرپابندی عائد کردی گئی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(احسن عباسی) وزیراعلی سندھ نے افسران کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روک دیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ کو خط ارسال کردیاگیاہے ،یہ خط وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے ڈپٹی سیکریٹری کے دستخط سے ارسال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نےنیاسفرشروع کردیا
خط میں سرکاری ملازمین کی جانب سے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ سرکاری ملازمین سرکاری امور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے سے باز آجائیں،سرکاری امور ٹک ٹاک کی زینت بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل نہ کیئے جائیں۔