حضرت لال شہباز قلندرؒ کا محبت اورامن کا پیغام دلوں کو روشن کرتا ہے: بلاول بھٹو

Feb 17, 2025 | 15:02:PM

(24 نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حضرت لال شہباز قلندرؒ کا محبت، امن اور ہم آہنگی کا پیغام دلوں کو روشن کرتا ہے ۔ 

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حضرت لعل شہبازقلندرؒ  کے سالانہ عرس کے موقع پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے عقیدتمندوں کو عرس مبارک کی مبارکباد دی۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا پیغام انسانیت کے لیئے مشعل راہ ہے، تصوف انتہا پسندی اور عدم رواداری کے خلاف روشنی کا مینار ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی :جماعتِ اسلامی کا جمعہ کو احتجاج کا اعلان

انہوں نے کہا کہ عوام حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی تعلیمات کی پیروی کریں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوشحالی اور امن کے لئے دعاگو ہوں ۔ 

مزیدخبریں