آنجہانی اداکارہ کم سائی رون کی آخری انسٹا اسٹوری سامنے آگئی

Feb 17, 2025 | 15:58:PM
آنجہانی اداکارہ کم سائی رون کی آخری انسٹا اسٹوری سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ اداکارہ کم سائی رون کی اچانک موت کے بعد آخری انسٹاگرام اسٹوری سامنے آگئی۔

کم سائی رون جنوبی کوریا کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ایک تھیں،لیکن 2022ء میں اداکارہ نے نشے کی حالت ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے دوسری گاڑی کو ٹکر مارد ی تھی جس سےان کے کیریئر کو شدیددھچکا لگا تھا۔

اب اداکارہ دارالحکومت سیؤل میں اپنے رہائشی اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں جس نے پوری انڈسٹری کو سوگوار کردیا ہے۔

پولیس اداکارہ کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کررہی ہے لیکن تاحال اداکارہ کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ۔

کم سائی رون نے اپنی آخری انسٹاگرام اسٹوری میں پاپ گروپ ایسٹروکے رکن مون بن کو ان کی 27ویں سالگرہ پر مبارکباد دی تھی،جس میں صرف "سالگرہ مبارک" کے الفاظ درج تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ اور مون بن کے درمیان گہرا تعلق تھا، دونوں ایس ایم انٹرٹینمنٹ کے تحت کام کرتے رہے اور 2015 کی ویب سیریز "ٹو بی کنٹینیوڈ" میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

واضح رہے کہ 24 سالہ کم سائی رون کی لاش دارالحکومت سیؤل میں ان کے گھر سے ملی ہے،رپورٹس میں کہا گیا تھاکہ اداکارہ سے ملنے کے لیے جانے والے دوست نے گھر کا دروازہ نہ کھلنے اور رابطہ نہ ہونے پر پولیس کو اطلاع دی،پولیس گھر کے اندر پہنچی تو اداکارہ کی لاش پڑی تھی جس کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

اداکارہ کو 2022 میں پولیس نے نشے میں گاڑی چلانے اورنقصان پرگرفتارکرکے ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیاتھاجس کے بعد اداکارہ نے معافی مانگتے ہوئے جرمانہ اور نقصان پورا کرنے کا وعدہ کیا تھا جس پرپولیس نے انہیں رہا کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کینسل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نےنیاسفرشروع کردیا

رپورٹس کے مطابق کورین اداکارہ جرمانہ پورا کرنے کیلئے کیفے میں پارٹ ٹائم جاب بھی کرتی رہیں، پھر 2024 میں دوبارہ انڈسٹری میں واپس آئیں اور حال ہی میں ایک نیا پروجیکٹ حاصل کیا تھا۔