کھسر پھسر پر سیٹ کیوں چھوڑوں ، پارٹی پر قبضہ نہیں ہونے دوں گا: شیر افضل مروت

Feb 17, 2025 | 16:44:PM
کھسر پھسر پر سیٹ کیوں چھوڑوں ، پارٹی پر قبضہ نہیں ہونے دوں گا: شیر افضل مروت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے نکالے جانے والے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کچھ لوگ پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ لوگوں کی کھسر پھسر پر سیٹ کیوں چھوڑوں؟۔

پی ٹی آئی سے نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی سے نکالے جانے پر کوئی تو جواب ہونا چاہیے۔ جیسے مجھے نکالا اس طرح نکالے جانے پر پی ٹی آئی میں کسی کا بھی مستقبل محفوظ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:بنی گالا کی پہاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی

انہوں نے کہا کہ میں 4 دن سے کہہ رہا ہوں کہ مجھے پارٹی سے نکالے جانے کی وجہ بتائیں لیکن قبضہ گروپ پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، اتنی بھی ہٹ دھرمی نہیں ہوتی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خود کہا کہ ہم کوئی غلام ہیں؟ غلام تو ہم جیسے ہیں، قسم اٹھاتا ہوں کہ جب تک زندہ ہوں پارٹی پر قبضے کا خواب چکنا چور کروں گا۔