فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کرمداح حیران،ویڈیو اور تصاویر وائرل 

Feb 17, 2025 | 16:45:PM
فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کرمداح حیران،ویڈیو اور تصاویر وائرل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف اداکار فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کرمداح دنگ رہ گئے،ان کی نئی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

کئی ڈراموں میں یادگارکردارنبھانے والے فرحان علی آغا صحت مند طرزِ زندگی کے لیے بھی مشہور ہیں،انہوں نے حال ہی میں اپنے جم سیشن کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹا گرام کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جن میں وہ مختلف ورزشیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔

فرحان علی آغا کی فٹنس نوجوانوں کے لیے مثال ہے ،وہ ہمیشہ صحت کی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیتے ہیں اور نوجوانوں کو فٹنس سے متعلق متحرک رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے جم سے محبت کرنے والوں کے لیے قیمتی ٹپس اور مشورے شیئر کیے ہیں جو فٹنس کے شوقین افراد کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔