(طیب سیف)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ اسمبلی قانونی جواز نہیں رکھتی،الیکشن کمیشن نے ہمارا مذاق اڑایا ،ہمارے پٹیشنز سنی نہیں جارہیں۔
رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کی آواز کو سلب کیا گیا،یہ ڈاکا چھپ نہیں سکتا،ممکن نہیں ہے کہ ایک ہی حلقے میں قومی اسمبلی کا ٹرن آؤٹ 80 فیصد ہو اور صوبائی اسمبلی کا ٹرن آؤٹ 40 فیصد ہو۔یہ اسمبلی قانونی جواز نہیں رکھتی،ہمارے پٹیشنز سنی نہیں جارہیں،میں نے تمام مواد الیکشن کمیشن میں فائل کیا،الیکشن کمیشن نے ہمارا مزاق اڑایا ،کہا گیا آپ راتوں رات 400 فارمز بنا لائے ہوں گے،الیکشن کمیشن نے کہا ہم کچھ نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن ٹریبونل بنے تو ہم وہاں سےپنجاب جیسے 12 کڑوڑ آبادی والے صوبے میں 2 ججوں کو الیکشن ٹریبونل کے طور پر تعینات کیا گیا،ہم نے کہا مزید جج تعینات کیے جائیں،نام دینے پر اسرار کیا گیا ،جسٹس شہزاد احمد خان نے جن ناموں پر اتفاق کیا اس پر ہم سب تسلی رکھتے تھے،اس کے جواب میں حکومت نے سپریم کورٹ میں دائر کی،قاضی فائز نے اس کے خلاف فیصلہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:قلات اور گردنواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے