جنوبی افریقا کے معروف کرکٹر اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہوگئی

Feb 17, 2025 | 18:25:PM
جنوبی افریقا کے معروف کرکٹر اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہوگئی
کیپشن: سابق کرکٹر جے پی ڈومنی اور ان کی اہلیہ,فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی اور ان کی اہلیہ سو کے درمیان 12 سال بعد طلاق ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق جے پی ڈومنی نے طلاق کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کے  ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کے تعلقات کافی عرصے سے ٹھیک نہیں چل رہے تھے جس کے باعث علیحدگی کا فیصلہ کیا۔دونوں کی شادی 12 سال قائم رہی اور دونوں کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔

ڈومنی اور سو نے پوسٹ میں لکھاکہ بہت سوچ و بچار  کے بعد ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، ہماری شادی کے بعد کی کئی خوبصورت یادیں ہیں اور ہماری دو پیاری بیٹیاں بھی ہیں۔انہوں نے اپیل کی کہ اس نازک وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وفاقی وزیر عدالت کے باہر سے گرفتار

خیال رہے کہ جے پی ڈومنی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، انہوں نے جنوبی افریقا کی جانب سے 46 ٹیسٹ میں نمائندگی کی اور 2103 رنز 42 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 199 ون ڈے میں 5117 رنز اور 69 وکٹیں جبکہ 81 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1934 رنز اور 21 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے شدید جھٹکے