(ملک رحمان )گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہےقیام امن یقینی بنا نے کے لئے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔
گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ وحدت امت و استحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ کرم میں اج کانوائے پر ہونے والا حملہ افسوسناک ہے،وہاں پر لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، بیرون ملک محنت مزدوری کرنے والے مسافروں کو ٹائم پر نا پہنچنے پر ملازمتوں سے نکال دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر ہاوس میں پہلی بار اس کانفرنس کاا نعقاد کیا جا رہا ہے اورماضی میں گورنر ہاوس میں اے پی سی کا نفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی،مختلف سوچ اور نظریات رکھنے والے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے ایک بات پر اتفاق رائے کیا تھا کہ صوبائی امن وامان کے لئے سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو نے کی ضرورت ہے۔
کانفرنس کے شرکا نے اس حوالے سے مختلف تجاویز بھی دیں تھیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ کانفرنس کا مقصد بھی امن کا پیغام دینا ہےکیونکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے،چاہتے ہیں کانفرنس کے شرکا صوبے میں امن کے حوالے سے بات کر یں اور اپنی موثر تجایز بھی دیں ۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے امن و امان کی صورتِ حال پر مل کر یہاں سے پیغام دیں گے، رمضان کی آمد بھی ہے، امن و بھائی چارے کا پیغام دینا مقصد ہے۔گورنر کے پی نے کہا کہ کانفرنس کے آخر میں مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دو سالوں میں جرائم کی شرح میں کمی ہوئی،محسن نقوی