(اشرف خان) کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر6 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹر بینک میں ڈالر 279.21 روپے سے بڑھ کر 279.27 روپے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےمیں انٹربینک میں ڈالر 279.05 روپے سے بڑھ کر 279.21 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 پیسے کمی سے 280.98 روپے ،یورو 15 پیسے کمی سے 294.55 روپے،یو اے ای درہم 1 پیسے کم ہوکر 76.53 روپے ،سعودی ریال بھی 1 پیسے کم ہوکر 74.78 روپے کا ہوگیاجبکہ برطانوی پاؤنڈ 24 پیسے مہنگا ہوکر 353.81 روپے پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:یہ اسمبلی قانونی جواز نہیں رکھتی،ہمارے پٹیشنز سنی نہیں جارہیں،سلمان اکرم راجہ