100 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان ہو گیا
100 روپے کے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے ہے

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) نیشنل سیونگ سینٹر نے 100 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی میں انعام جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پہلا 7 لاکھ کا نقد انعام جیتنےوالےخوش نصیب کا بانڈ نمبر 633542 ہے جبکہ دوسرےدرجے کے انعامات جیتنے والے خوش نصیب کے بانڈ نمبرز 116352، 223214 اور 727137 ہیں جبکہ تیسرے انعام میں 1000روپے کے 1199انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہونگے۔
ٹیکس کٹوتی کے نئے قوانین؛
پرائز بانڈ کے جیتنے والوں کو اپنی جیتی ہوئی رقم پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا،ٹیکس فائلرز کے لیے جیتی ہوئی رقم پر 15 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا،نان فائلرز کے لیے یہ شرح 30 فیصد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی