مجھے نیند نہ آئے،سلمان خان کے ’ڈمب بریانی‘ میں اہم انکشافات

Feb 17, 2025 | 21:01:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے معروف  اداکار سلمان خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی روزمرہ زندگی سے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں جو اس سے پہلے انہوں نے کبھی منظر عام پر نہیں آئے۔انہوں نے بتایا کہ جیل میں ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں تھا اس لیے میں نے سونا پسند کیا۔

رپورٹ کے مطابق ان انکشافات کے لیے بالی ووڈ سٹار سلماں خان نے اپنے بھتیجے ارہان خان کی پوڈ کاسٹ ’ڈمب بریانی‘ کا انتخاب کیا۔چچا بھتیجے کی کمیسٹری بھی دیکھنے لائق تھی جس کے باعث مداحوں کو اس پوڈ کاسٹ سے اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں کچھ نیا جاننے کو ملا۔ایک سوال کے جواب میں بجرنگی بھائی جان نے بتایا کہ میں روزانہ صرف 2 گھنٹے ہی سو پاتا ہوں۔پورے مہینے میں صرف ایک بار ہی ایسا دن آتا ہے جب میں 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لے پاتا ہوں۔تاہم کبھی کبھار شوٹنگ کے دوران وقفہ ملنے پر سب سے آنکھ بچا کر کچھ دیر کے لیے سو جاتا ہوں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے انکشاف کیا کہ  جیل میں ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں تھا اس لیے میں نے سونا پسند کیا۔البتہ جب میں قید میں تھا تو جیل میں 8 گھنٹے سوتا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن، پتوکی میں2افراد کی ہلاکت،DCاورACتبدیل، مقدمہ درج

مزیدخبریں