مصر میں اہم عمارت زمین بوس، بھاری جانی نقصان

کیپشن: رہائشی عمارت
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں رہائشی عمارت گرنے سے 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ زخمی ہونے والے 8 افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
عمارت گرنے سے ایک درجن سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے تھے، امدادی کاموں کے دوران ملبے سے دس لاشوں کو نکال لیا گیا۔
ہسپتال منتقل کیے جانے والے زخمیوں میں سے چار افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، ایک عینی شاہد کے مطابق عمارت گیس سلنڈر دھماکے کے باعث گری ہے۔
سیکیورٹی اور تحقیقاتی اداروں نے عمارت گرنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پوپ فرانسس کی سانس کی نالی میں پولی مائیکروبیل انفیکشن کی تشخیص، علاج تبدیل