(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے حال ہی میں نکالے جانے والے ممبر قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت ایک مرتبہ پھر بول پڑے،رکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ عمران خان سے پوچھونگا کہ میراقصورکیاہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل خان مروت کا کہناتھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات کیلئے بلایا ہے، میں حلفا کہتا ہوں کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی تو ان سے کہونگا کہ میرے ساتھ کیوں اس طرح ہو رہا ہے؟میں ان سے پوچھوں گا کہ میرا قصور کیاہے؟میں ان لوگوں کا کیا بگاڑا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کیلئے لوگوں کو نکالا اور جلسے جلوس کرتا تھا ۔
یاد رہے کہ عمران خان کے حکم پر شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالا گیا تھا، فردوس شمیم نقوی نے شیر افضل خان کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ اسمبلی قانونی جواز نہیں رکھتی،ہمارے پٹیشنز سنی نہیں جارہیں،سلمان اکرم راجہ